Help coming to you this tax time

آسٹریلین ٹیکسیشن آفس (ATO) ٹیکس دہنگان کو پاپ اپ شاپس (عارضی سٹالوں) اور ٹیکس ہیلپ پروگرام کے ذریعے فوری طور پر ٹیکس ریٹرن تیار کرنے میں مدد دے رہا ہے۔

"یہ دونوں پروگرام ہر سال ہزاروں لوگوں کو ٹیکس ریٹرن کے زمانے میں درست ریٹرن تیار کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہماری پاپ اپ شاپس کا عملہ ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرنے کے فوائد سمجھا سکتا ہے جبکہ ہمارا ٹیکس ہیلپ پروگرام کم آمدن اور سادہ ٹیکس معاملات رکھنے والوں کو ریٹرن تیار کرنے میں مدد دے سکتا ہے جو بالخصوص اہم ہے۔" اسسٹنٹ کمشنر Karen Foat نے کہا۔

پاپ اپ شاپس

ATO اس دفعہ ٹیکس ریٹرن کے زمانے میں پورے آسٹریلیا میں پاپ اپ شاپس میں موجود ہو گا۔ یہ سروس ملک بھر میں کمیونٹی مراکز، لائبریریوں، شاپنگ سنٹروں، شوز اور یونیورسٹیوں میں ٹیکس دہندگان کو بالمشافہ مشورہ، رہنمائی اور مددد فراہم کرتی ہے۔

مس Foat نے کہا، "ہم ملک بھر میں مقامات کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ معاشرے کے ان افراد کی مدد کریں جو ہماری ڈیجیٹل خدمات کے استعمال کا طریقہ شاید ٹھیک سے نہیں سمجھتے۔"

انہوں نے کہا "ہم چاہتے ہیں کہ سب لوگ ہماری آن لائن پراڈکٹس اور خدمات استعمال کرتے ہوۓ اعتماد محسوس کریں چاہے آپ ایجنٹ استعمال کرتے ہوں یا خود اپنا ریٹرن داخل کرتے ہوں۔"

پاپ اپ شاپسں ATO کے آن لائن لاجمنٹ ٹول، MyTax، اور ہماری سمارٹ فون ایپ کے myDeductions ٹول کے استعمال کا مظاہرہ کریں گی۔ ٹیکس دہندگان اپنے myGov اکاؤنٹ کو ATO کے ساتھ لنک کرنے، گمشدہ سپر تلاش کرنے، ٹیکس ریٹرن داخل کرنے، ٹیکس فائل نمبر کی درخواست دینے اور اپنے ریٹرن کی پیش رفت دیکھنے کے بھی قابل ہوں گے۔

مس Foat نے کہا کہ اگر آپ اس سال اپنا ریٹرن خود تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ATO کا آن لائن لاجمنٹ ٹول، myTax، ایک سریع، آسان اور محفوظ حل ہے۔

"زیادہ تر لوگ myTax کے ذریعے آدھے گھنٹے سے کم وقت میں ریٹرن داخل کر سکتے ہیں اور آپ کو گمشدہ یا مٹی ہوئی رسیدوں کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہمارا myDeductions ٹول استعمال کر کے رسیدوں کی تصویر کھینچیں، سیو کریں اور محفوظ رکھیں تاکہ اخراجات پر آپکی نظر رہے۔ اخراجات کو درست طور پر منہا کرنے سے آپکے معاشرے کو فائدہ ہوتا ہے اور آپ کا ذہن پرسکون رہتا ہے" مس Foat نے کہا۔

ٹیکس ریٹرن کے زمانے میں ٹیکس دہندگان myDeductions ٹول کا ڈیٹا myTax میں اپ لوڈ کر سکتے ہیں یا اپنے رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ کو بھیج سکتے ہیں۔

پاپ اپس 28 جون کو شروع ہوں گی اور 17 اکتوبر کو ختم ہوں گی۔ ato.gov.au/popup پر اپنی قریبی پاپ اپ شاپ تلاش کریں

ٹیکس ہیلپ

ATO کا ٹیکس ہیلپ پروگرام شہری، دیہی اور ریجنل علاقوں میں 800 کے قریب ATO کے تربیت یافتہ اور سند یافتہ رضاکاروں کو پورے آسٹریلیا میں 600 سے زیادہ مقامات پر پیش کرے گا جن میں مقامی لائبریریاں، کمیونٹی سنٹر اور تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ رضاکار ٹیکس کے آسان معاملات رکھنے والے ان ٹیکس دہندگان کو ریٹرن داخل کرنے میں مدد دیں گے جن کی آمدن 60,000$ سے کم ہے۔

"صرف پچھلے سال میں ہی ہم نے 30000 سے زائد لوگوں کو ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں مدد دی۔ 1988 سے ٹیکس ہیلپ سروس پندرہ لاکھ سے زیادہ آسٹریلین باشندوں کو ان کے ٹیکس ریٹرن کے لیے مدد دے چکی ہے، مس Foat نے کہا۔

"ہمارے رضاکار myTax کے ذریعے لوگوں کو آن لائن ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں مفت اور رازدارانہ مدد دینے کے لیے تربیت یافتہ اور سندیافتہ ہیں۔

"ٹیکس ہیلپ استعمال کر کے ٹیکس دہنگان کو یہ تسّلی ہونی چاہیئے کہ ٹیکس ریٹرن کے زمانے میں انہیں درست طور پر کام کرنے کے لیے مناسب مدد مل رہی ہے"، مس Foat نے کہا۔

اگر آپ ٹیکس ہیلپ کے لیے اہل ہیں تو آپ کو myGov اکاؤنٹ کی ضرورت پڑے گی جو ATO کے ساتھ لنک ہو۔ اگر ضرورت ہو تو ہمارے رضاکار آپ کو اپنا myGov اکاؤنٹ ATO کے ساتھ لنک کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

جب آپ اپائنٹمنٹ لینے کے لیے تیار ہوں تو اپنے قریبی ٹیکس ہیلپ سنٹر کے لیے ہمیں 13 28 61 پر فون کریں۔

آسٹریلیا کی تمام سٹیٹس اور ٹیریٹریز کے دارالحکومتوں میں اور بہت سے ریجنل علاقوں میں ٹیکس ہیلپ جولائی تا اکتوبر دستیاب ہے۔ ٹیکس ہیلپ پروگرام کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں دیکھیں: ato.gov.au/taxhelp

ATO نے کئی پیشوں اور شعبوں کے لیے خصوصی اشاعتیں تیار کی ہیں جن کی مدد سے ٹیکس دہندگان ٹیکس ریٹرن کے زمانے میں کام سے متعلقہ اخراجات درست طور پر کلیم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں:ato.gov.au/Individuals/Income-and-deductions/Occupation-and-industry-specific-guides/

پاپ اپ شاپس کے مقامات

پاپ اپ کا مقام

تاریخ آغاز

تاریخ اختتام

مقام کی قسم

سٹیٹ

Townsville Show

28/06/2019

1/07/2019

شو

QLD

Stockland Townsville

4/07/2019

6/07/2019

شاپنگ سنٹر

QLD

Alice Springs Show

5/07/2019

6/07/2019

شو

NT

Paranaple Centre

10/07/2019

10/07/2019

لائبریری

TAS

Burnie Library

11/07/2019

11/07/2019

لائبریری

TAS

Sunshine Plaza

11/07/2019

13/07/2019

شاپنگ سنٹر

VIC

Bunjil Place Library

17/07/2019

17/07/2019

لائبریری

VIC

Liverpool Plaza

18/07/2019

/Public Release. This material from the originating organization/author(s) might be of the point-in-time nature, and edited for clarity, style and length. Mirage.News does not take institutional positions or sides, and all views, positions, and conclusions expressed herein are solely those of the author(s).